ہم کو جینے دو خدا را


دین، دھرم اسلام تمہارا
ہم کو جینے دو خدا را
ہم نہ خون بہانا جانیں
نہ بندوق چلانا جانیں
اپنی سوچ اور اپنا عقیدہ
زور سے نہ منوانا جانیں
ہم اللہ کے جاہل بندے
تُو اللہ کا راج دولارا
ہم کو جینے دو خدارا
حور کی لذّت تجھے مبارک
دودھ اور شربت تجھے مبارک
ہم دوزخ کی آگ ہی لیں گے
ساری جنت تجھے مبارک
جنت ہم کو نہیں گوارا
ہم کو جینے دو خدارا۔
دین، دھرم اسلام تمہارا
ہم کو جینے دو خدا را